درجہ چہارم کی207 اسامیوں کا انتخاب زیر سماعت۔ بشارت بخاری

0
502

وزیر برائے مال، امداد و باز آباد کاری بشارت بخاری نے آج ایوان کو مطلع کیا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہ مولہ کی جانب سے2006 میں207 درجہ چہارم کی اسامیاں مشتہر کی گئی تھیں اور4667 اُمیدواروں کا انٹر ویو لیا گیا تھا جب کہ9295 اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
جاوید حسن بیگ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جی اے ڈی نے اُمیدواروں کے انتخاب کے عمل کو از سر نو منعقد کرنے کا عندیہ دیا تا ہم اس کا اطلاق صرف اُن امیدواروں پر ہوتا ہے جنہوں نے2006 کے اشتہار کے بعد ان اسامیوں کے لئے درخواستیں دائری کی تھیں۔
وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں ایک بار پھر انٹر ویو عمل دہرایا گیا تا ہم اس کے خلاف بھی عدالت میں دعوی درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے مذکورہ شارٹ لسٹ کو کالعدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جی اے ڈی نے عدلات کے دویثرن بنچ کے سامنے عدلیہ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور معاملہ اب تک زیر سماعت ہے۔
محمد اکبر لون نے مرکزی سوال پر ضمنی سوالات اُٹھائے اور معاملے کو حل کرنے کی مانگ کی کیوں کہ اس معاملہ سے بانڈی پورہ ضلع کے اُمیدوار بھی وابستہ ہیں۔