محبوبہ سے مختلف وفود ملاقی ہوئے

0
477

جموں / 19نومبر 2016¾ئ
وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے مختلف وفود ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے انہیں درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے ان سے ذاتی مداخلت طلب کی۔
آر ایس پورہ سے آئے وفد نے سرحدی کے آر پار گولہ باری سے پیدا شدہ صورتحال بہتر ہونے تک علاقہ میں زمین کے کسی ایسے حصہ کی نشاندہی کی مانگ کی جہاں لوگ اپنے مویشی اور ان کے لئے چارہ رکھ سکیں۔
جموں وکشمیر شرر نارتھی ایکشن کمیٹی نے شرر نارتھیوں کی امدادی کاری کی مانگ کی ۔ وفد نے شرر نارتھیوں کے لواحقین کو مزید ملازمتیں فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔
ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کا رپوریشن کے ملازمین کے ایک وفد ان کی تنخواہیں واگذار کرنے کی مانگ کی۔
مہور سے آئے نوجوانوں کے ایک وفد نے علاقے کے لئے اساتذہ کی فہرست جاری کرنے کی مانگ کی ۔ علاقے کے ایک اور گجر وفد نے ان کے مال مویشیوں کی حفاظت کی مانگ کی۔
وزیر اعلیٰ نے وفود کے مسائل بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے ازالہ کیا جائے گا اور جائزہ مانگوں کو بھی پورا کیا جائے گا۔