گورنر اور ان کی اہلیہ نے تجمل اسلام کی عزت افزائی کی

0
635

جموں / 19نومبر 2016¾ئ
گورنر این این ووہرا اور ان کی اہلیہ اوشا ووہر انے راج بھون جموں میں ایک تقریب کے دوران تجمل اسلام کی عزت افزائی کی۔گورنر کے پرنسپل سیکرٹری پی کے ترپاٹھی ، تجمل کے والد غلام محمد اور اُن کے کوچ فیصل کے علاوہ جموں وکشمیر کِک باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر جی این تانترے اوربانڈی پورہ کے فٹبال کھلاڑی ماسٹر احسان النوی بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔
تجمل نے حال ہی میں اٹلی میں آٹھ برس کی عمر سے کم کے کھلاڑیوں کی ورلڈ کِک باکسنگ چمپئن شِپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ تجمل کے ساتھ بات کرتے ہوئے گورنر اور ان کی اہلیہ نے بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے مبارکباد دی۔اس نو عمر کھلاڑی کا تعلق بانڈی پورہ ضلع سے ہے ۔ورلڈ کِک باکسنگ چمپئن شِپ 90 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
گورنر کی اہلیہ نے تجمل کو چاکلیٹ کا ایک ڈبہ پیش کیا اور گورنر این این ووہرا نے ان ہیں 51ہزار روپے کا انعام دیااور انہیں کِک باکسنگ جاری رکھنے کے لئے انہیں ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا۔
گورنر نے اس موقعہ پر تجمل اسلام سے اُن کی تربیت ،تعلیم اور دیگر سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ گورنر نے تجمل کے کوچ فیصل کو بھی مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ان کی اکیڈیمی کو ہر ممکن مدد دی جائے گی۔
گورنر اور ان کی اہلیہ نے تجمل کے والد اور کوچ کو مبارک باد دیتے ہوئے تجمل کو بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات دیں۔