سرکار کواپریٹیو بینکوںمیں نئی جہت پھونکنے کے کوشاں ۔ درابو

0
638

جموں / 17نومبر 2016¾ئ
وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے کہا ہے کہ سرکار کواپریٹیو بینکوں میں نئی روح پھونکنے کے لئے کوشاں ہے ۔ اس لئے محکمہ ایک جامع پلان ترتیب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں تجارتی اور انسانی وسائل منصوبے شامل کئے جانے چاہئے۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج سینٹرل کواپریٹیو بینکوں کی بحالی کے لئے طلب کی گئی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ کے وزیر چیرنگ دورجے بھی موجود تھے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاست میں بینکنگ نظام کے طور دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے افسران کو منصوبے کو سنجیدگی کے ساتھ تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ بینکوں میں نئی روح پھونکی جاسکے ۔انہوں نے نبارڈ کے افسروں کو کواپریٹیوں بینکوں کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے اپنا تعاون دینے کی تلقین کی۔
میٹنگ میں فائنانشنل کمشنرمنصوبہ بندی بی بی ویاس ، کمشنر سیکرٹری نوین کمار چودھری ، ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی جموں ، چیف جنرل منیجر نبارڈ ، سیکرٹری ، کواپریٹیوز ، قانون اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔