سپیکر نے گاندھی نگر میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا

0
270

جموں / 17نومبر 2016¾ئ
قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے آج کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات بہم رکھنے اور موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے گاندھی نگر حلقے کے دورے کے دوران کئی عوامی وفود کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
چھنی ہمت میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران سپیکر موصوف نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ تار کول بچھانے اور دیگر تعمیراتی کاموں کو ایک مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کریں ۔ انہوں نے علاقہ میں ترقیاتی کاموں میں حائل ہو رہے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائیں۔
کویندر گپتا نے کہا کہ حکومت پانی ، بجلی ، سڑک رابطے ،تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں سہولیات کو بڑھاوا دینے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی اور گاندھی نگر حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو عملانے کے لئے مختص رقومات کی واگذار ی طلب کی۔
بعد میں سپیکر نے علاقہ میں ایک نجی پرائیویٹ کلنک کا بھی افتتاح کیا۔