وزیر کھیل تجمل اسلام کی حوصلہ افزائی کریں گے

0
596

جموں / 17نومبر 2016¾ئ
وزیر کھیل اور امور نوجوان مولوی عمران حسین انصاری نے کہا ہے کہ وہ عالمی کِک باکسنگ چمپئن تجمل اسلام کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کی اس نونہال کھلاڑی نے ریاست کے ساتھ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے جو باعث افتخار ہے۔
آٹھ سالہ تجمل کا تعلق بانڈی پورہ سے ہے اور اس نے رواں ماہ اٹلی میں عالمی کِک باکسنگ چمپئن شِپ جیت لی۔ اٹلی میں گولڈ میڈل جیتنے سے قبل تجمل نے سات سال کی عمر میں قومی کِک باکسنگ چمپئن کا خطاب حاصل کیا ہے۔
وزیر نے کہا کہ ریاستی سرکار ریاستی کھلاڑیوں کے کھیل کود کے ہنر کو نکھارنے کے لئے تندہی سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا تجمل کی کارکردگی ریاست کے کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کی طرف راغب کرے گی۔